fbpx

مہنگائی اور چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف اے این پی چترال کے زیر اہتمام اتوار کے دن گولدور چوک میں جلسہ کا انعقا د ہوگا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) مہنگائی وگرانی اور چترال میں بجلی کی دستیابی کے باوجود ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اتوار کے دن احتجاجی جلوس نکالنے کے بعد گولدور چوک میں دن سو ا ایک بجے اجلاس منعقدکیا جائے گا جس کی قیادت پارٹی کی صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی کر یگی۔ ہفتے کے دن اجلاس کی تیاریوں کا حتمی جائز ہ لیا گیا جس میں خدیجہ بی بی اور ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد خدیجہ بی بی نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ مہنگائی وگرانی نے عوام کو خواس باختہ کردیا ہے جوکہ ناقابل برداشت حد سے پار کرچکی ہے اس لئے کراچی سے چترال تک عوام اس نااہل حکومت کے خلاف اُترنے والوں کی راہیں تک رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے غیور عوام اس پرامن جلسے اور جلوس میں شرکت کرکے پی ٹی آئی حکومت پر واضح کردیں گے کہ وہ ان کی حکومت دو دن کا مہمان ہے اور کسی بھی لمحے گرنے والی ہے۔ انہوں نے چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق