fbpx
تازہ ترین

اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کا اویر میں ٹائفائڈ اورہضے کی وبا کی خبر پرنوٹس،متعلقہ زمہ داران کو جلد از جلد میڈکل ٹیم متاثرہ علاقے روانہ کرنے کی ہدایت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے اپر چترال کے اویر ویلی میں ٹائفائڈ اور ہضے کی وبا کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے چترال ایکسپریس سے ٹیلیفونک بیان میں کہا ہے کہ اُنہوں نے اس متعلق اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر رابطہ کیا ہے اور متعلقہ زمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ میڈیکل ٹیم کو دوائیوں سمیت متاثرہ جگہ جلد سے جلد روانہ کریں۔اُنہوں نے بلدیاتی نمائندگان نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل پر توجہ دیں اور ایسے مسائل حکام بالا تک پہنچائے تاکہ غریب عوام کو ایسے مشکلات سے نجات ملے۔ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا کہ اُن کی کوشش رہی ہے کہ ایسے مسائل کی تدارک کے لئے حکام بالا کے ساتھ رابطے میں رہے اور جو بھی مسائل ہو عوامی بلدیاتی نمائندہ گان میرے نوٹس میں لانے کے لئے مجھ سے اس03469174347 نمبر پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق