چترال کے عوامی حلقوں کا عیدالفطر کے موقع پر مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لئے ٹریفک سہولیات کی فراہمی پر چترال پولیس کے افیسران اور جوانوں کی تعریف

چترال( محکم الدین ) چترال کےعوامی حلقوں نےعید الفطر کے موقع پر دن رات ڈیوٹی انجام دیتے ہوئےمقامی لوگوں اورسیاحوں کیلئے ٹریفک سہولیات کی فراہمی پر چترال پولیس خصوصاً ٹریفک پولیس کے آفیسران اور جوانوں کی تعریف کی ہے .اور منسٹر ٹورزم خیبر پختونخوا, عاطف خان آئی جی پی خیبر پختونخوا کمشنر ملاکنڈ , ڈی آئی جی ملاکنڈ سے پر زور مطالبہ کیا ہے . کہ ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور انعامات سےانہیں نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے. ایون کے معروف کاروباری اور سماجی شخصیات خیر الاعظم, عتیق احمد لال, شوکت لال اور درجنوں دیگر افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او چترال کپٹن( ر) فرقان بلال کا شکریہ ادا کیا . کہ ان کی ہدایت پر پولیس اور خصوصا ٹریفک پولیس کے جوانوں نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی آمدورفت بحال رکھنے کیلئے عید کی خوشیوں کی قربانی دی . اور کچی سڑکوں کی اڑتی گرد اور دھول اور بھوک پیاس کی پرواہ نہ کرتےہوئے شب و روز ڈیوٹی انجام دی . اور ٹریفک کا نظام بحال رکھا . جس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں . اور پوری چترالی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے . انہوں نے کہا . کہ ہزاروں گاڑیوں میں سیاحوں نے ایون اور کالاش وادیوں کا رخ کیا . لیکن یہ ٹریفک پولیس کی ہی حکمت عملی تھی . کہ باوجود انتہائی خراب اور تنگ سڑکوں کے انہوں نے ان گاڑیوں کو ترتیب سے قافلے قافلے کی شکل میں گزرنے کا موقع فراہم کیا . اور ٹریفک مشکلات کے باوجود جاری رہی . جس کا کریڈٹ ٹریفک پولیس کو جاتا ہے . انہوں نے کہا . حکومت فروغ سیاحت کے دعوے تو کرتی ہے . لیکن چترال کی سیاحتی مقامات کی سڑکوں کی بہتری پر ایک روپیہ خرچ کرنے کیلئے تیار نہیں . یہی وجہ ہے . کہ سیاحوں کا زیادہ تر وقت مختلف مقامات پر ٹریفک بندش کی نذر ہو جاتا ہے . جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات کے حوالے سے سیاحوں کے ذہنوں پر انتہائی منفی اثر پڑتا ہے . انہوں نے مطالبہ کیا . کہ کالاش ویلی روڈ جس کی تعمیر کے تمام قانونی تقا ضے پورے ہو چکے ہیں . جلد از جلد تعمیر کا آغاز کیا جائے . تاکہ حکومت کے سیا حت کے فروغ کے دعوے حقیقت کا روپ دھار سکیں . اورسیاحوں کو جن مصائب کا ابھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے . اس سے چھٹکارا مل سکے . انہوں ایک مرتبہ پھر ٹریفک پولیس کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت کی طرف سے اسناد دینے اور نقد انعامات سے نوازنے کا مطالبہ کیا . جنہوں نے اپنی نیندیں حرام کرکے فروغ سیاحت میں اہم کردار کیا .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔