fbpx

سردار یاب دریا میں ڈوبنے والے موڑکھو کے نوجوان فہیم الرحمن ہزاروں آشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک۔

موڑکھو(جمشیداحمد)موڑکھو وریجون سے تعلق رکھنے والا نوجوان فہیم الرحمن جو ہفتے کے دن پشاور سے سیر کے لیے چارسدہ جاتے ہوئے سردر یاب میں کشتی حادثے ڈوب کر جان بحق ہوئے تھے ان کے ساتھ ان کے تین ساتھی بھی ڈوب گئے تھے جن میں دو کو زندہ نکالا گیا تھا اور ایک اب لاپتہ بتایا جارہا ہے۔ فہیم الرحمن کو اتوار کے دن آبائی گاون وریجون میں ہزاروں اشک بار انکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔مرحوم ریٹائرڈ پرنسپل عبدالرحمن کے فرزنداور ایک تعلیم یافتہ اور بااخلاق شخصیت تھے۔موقع پر ماحول انتہائی سوگواراور ہر انکھ اشک بار تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق