fbpx
تازہ ترین

چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام چترال میں طلباء کی کیرئیر کونسلنگ جاری

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام جے آئی یوتھ کے دفتر پولو گراونڈ میں قائم کیمپ میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لئے کیرئیر کونسلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جس میں پاکستان کے مختلف معروف یونیورسٹیوں کے طلباء یونیورسٹیوں میں داخلے کے خواہشمند طلباء کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدہ داران نے تمام طلباء کو کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو درپیش کسی قسم کی مشکلات کی صورت میں وہ زبیر احمد(صدر)03469059504نعیم الرحمن(ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات)03409810650،قاضی جواد اعظم03459014742احترام طاہر03331311126اور سید معزالدین03402043738 سے ان نمبروں پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔یہ کیمپ دو دن مزید جاری رہیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق