ضلعی انتظامیہ اورپولوایسوسی ایشن کےعہدہ داران کااجلاس،ایسوسی ایشن کا مطالبات کی منظوری تک بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)معیزالدین بہرام ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری پولو ایسوسی ایشن چترال نےتمام پولو پلئرزاور پولو شائقین کو اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اج مورخہ 10/6/2019 کو ایڈشنل ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بلایا گیا.اجلاس کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نے کی،دیگر متعلقہ افسران میں اے-ڈی-سی فنانس چترال ، ڈی-ایس-او چترال اور نمائندہ ٹی-ایم-اے آفس نے شرکت کی.چونکہ اجلاس چترال پولو ایسو سی ایشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ 2019 کے بائیکاٹ اعلان کردہ مورخہ 2/6/2019 کے سلسلے میں تھا،اجلاس میں پولو ایسوسی ایشن نے تمام پولو پلئرزاور پولو شائقین کے جذبات اورجائز تمام مطالبات کی منظوری تک بائیکاٹ جاری رکھنے کی موقف کی بھرپور دفاع کی اور حکام پر واضح کیا کہ جب تک پچھلے سال کے ٹورنامنٹ کی مد میں اعلان کردہ الاؤنس اور اس سال ہونے والے پولو ٹورنامنٹ کی مد میں الاؤنس کی ایڈوانس آدائیگی نیز دیگر اعلان کردہ واجبات کی آدائیگی تک ہم اپنا بائیکاٹ جاری رکھیں گے.تاہم مذکورہ بالا افسران،نمائندہ پولوایسوسی ایشن اور پولو پلئرز نے پولو گراؤنڈ چترال میں ہونے والے کام کا جائزہ لینے پولو گراؤنڈ بھی گئے، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر  نے مورخہ 14 جون 2019 تک تمام ضروری کام نمٹاکر پولو گراؤنڈ کو کھیلنے کے قابل بنانے کی یقین دہانی کی، ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ پولو پلئرز کی واجبات کی بروقت آدائیگی کیلئے صوبائی سطح پر ڈپٹی کمشنر چترال کی حکام سے مشاورت اور کوشیشیں جاری ہیں…

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔