fbpx

سود کے خلاف مولانا عبدالاکبرکی اسمبلی میں قراردادقابل تحسین ہے،ایم پی اے وزیرزادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیاجائے۔سیاسی وسماجی شخصیت فضل الرحمن

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع چترال کے معروف نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت فضل الرحمن آ ف جغورنے ایک اخباری میں کہا ہے کہ سود کے خلاف ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کی اسمبلی میں قرار داد خراج تحسین کا مستحق ہے۔اُنہوں جنہوں نے اپنے سابقہ دور میں بھی مولانا عبد الاکبرچترالی نے چترال کے مسائل خصوصاً لواری ٹنل کے لئے بھی قابل تحسین خدمات سر انجاد ئے ہیں جس پر چترالی عوام ممبر قومی اسمبلی کے مشکور ہیں۔ اُنہوں نے کہا پی ٹی آئی کے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیرزادہ بھی ایک بہترین سیاسی لیڈر ثابت ہوئے ہیں جو اقلیتی برادری کے ساتھ چترال کے عوام کی خدمت کا بھی عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواہ محمود خان سے اپیل کی کہ ایم پی اے وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے جس سے اقلیتی برادری کے ساتھ ساتھ چترال کے اکثریتی عوام کے لئے خدمات انجام دے سکیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق