fbpx

ایون موڑدہ سے تعلق رکھنے والا ذاکر احمد گذشتہ تین دنوں سے لا پتہ ہے

چترال ( محکم الدین ) ایون موڑدہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان گذشتہ تین دنوں سے لا پتہ ہے . جس کے بارے میں دروش پولیس کی تفتیش جاری ہے . ذرائع کے مطابق ایون موڑدہ کے رہائشی نوجوان ذاکر احمد ولد میاں گل کیسو دروش میں اپنے رشتہ داروں سے عید ملنے گیا . جہاں سے تین دن پہلے وہ لاپتہ ہو گیا ہے . ان کی موبائل کال سی ڈی آر کے مطابق کیسو میں آخری مرتبہ ریکارڈ ہوئی جس کے بعد ان کا موبائل آف ہونے کی اطلاع ہے . دروش پولیس لاپتہ ذاکر احمد کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے . اور مختلف پہلووں سے واقعے کا جائزہ لیا جارہا ہے . تاہم اس کے والدین اور رشتہ داروں کی طرف سے کسی پر دعویداری نہیں کی گئی ہے . جبکہ پولیس اصل محرکات تک پہنچنے کیلئے تفتیش میں مصروف ہے .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق