ROSE Chitral نے خالد بن ولی کے نام سے پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کردیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں فروغ تعلیم کے لیے کام کرنے والا ادارہ ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشنROSE چترال نے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کے فرزند ارجمند  پی ایم ایس آفیسر شہید خالد بن ولی جو گذشتہ ستمبر کو ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوئے تھے ، کے نام سے پی ایچ ڈی  کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کردیا ہے۔ROSE کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسکالرشپ صرف چترالی طلباء و طالبات کے لیے ہے۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والوں سے انٹرویو لیا جائے گا اور کامیاب امیدوار کے لیے  پہلے سمسٹر داخلہ فیس اور ٹیوشن فیس ادارے کی  طرف سے ادا کیے جائیں گے۔ دوسرے سمسٹر سے امیدوار ٹیوشن فیس کے 80 فیصد ادائیگی سے مستثنی ہوگا۔ البتہ امیداورکو  دوسرے سمسٹر سے 80 فی صد اسکالرشپ اس وقت تک  ملتا رہے گا جب تک وہ یونیورسٹی کی طرف سے مطلوبہ پوزیشن حاصل کرتا رہے گا۔ اس مخصوص اسکالرشپ کے لیے امیدوار صرف رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں داخلے کے اہل ہونگے اور اسی یونیورسٹی کے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

اس اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 5 جولائی 2019 ہے ، امیدواروں سے انٹرویو 14 جولائی 2019 کو لیا جائے گا۔ درخواست فارم ROSE کے ویب سائیٹ www.rose.org.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور بذریعہ ڈاک/ کورئیریا دستی بھیجے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے شہیدخالد بن ولی کے نام سے اسکالرشپ شروع کرنے کا اعلان ROSE کے چئیرمین ہدایت اللہ نے مرحوم کی یادمیں ایک تعزیتی کانفرنس  میں کیا تھا۔ 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔