fbpx
تازہ ترین

اپر چترال کے نئے اے ڈی سی محمد عرفان الدین کا عوام دروش کی طرف سے پرتپاک استقبال

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع اپر چترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین اپنے آبائی تحصیل سے چارج سنبھالنے کیلئے جاتے وقت درو ش چوک میں بڑی تعداد میں عوام دروش نے اُنہیں پھولوں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دروش بار ایسو سی ایشن کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ، صدر تجار یونین حاجی گل نواز، قاری جمال عبد الناصر، صلاح الدین طوفان، قاری فضل حق و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ چترال کا دو ضلعوں میں تقسیم ہونا اور اپر چترال کے انتظامی عہدوں پر ہمارے چترال کے ہو نہار بیٹوں کی تعیناتی خوش آئندہ بات ہے۔ جس سے ضلع تیز رفتاری سے ترقی اور عوام کے مسائل کے صد باب کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔ کیونکہ ہمارے چترال کے مسائل چترال کے ہی آفسر بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ اُنہوں نے اُمیدکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان الدین چترال کا ایک قابل،دیانتدار آفیسر ہے چترال کی ترقی میں وہ اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر جمال عبد الناصر نے پوری امت پاکستان اور چترال کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی اور نئے اے ڈی سی محمد عرفان الدین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے نوجوان پی ایم ایس آفیسر کا تعلق دروش سے ہے وہ اس سے پہلے اے سی حیات آباد پشاور، اے پی اے باجوڑ اور اے پی اے کرم ایجنسی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اس موقع پر محمد عرفان الدین نے شاندار استقبال کرنے پر اہلیاں دروش کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

یہ بھی دیکھیں

إغلاق
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق