fbpx
تازہ ترین

جے یو آئی اپر چترال کا اجلاس،ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں ڈاکٹروں اور عاملہ کی کمی پر غم وغصے کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام اپرچترال کا اجلاس امیر مولانا شیرکریم شاہ مرکزی دفتر بونی میں منعقد ہوااجلاس میں تحصیل امراء ونظماء اور تمام یو۔سی امراء ونظماء نے شرکتِ کی۔اجلاس میں تمام یو سیز کو ہدایات کی گئی کہ 15 جولائی تک تمام ویلج کونسل میں باڈی تشکیل دےکر ایک مہینے کے اندر اندر رپورٹ ضلعی جماعت کو پیش کریں گے۔۔2 اجلاس میں مولانا فتح الباری کی قیادت ایک ٹیم تشکیل دی گئی جو ایم‌ پی اے کے ساتھ ملکر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے
3 بعد میں ایک وفد نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں اورعاملہ کی کمی پر گہرے غم وغصہ کا اظہارِ کیا گیا۔اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورے ضلع میں صرف 2 ڈاکٹروں کی موجودگی عوام کے ساتھ سراسر ظلم اورناانصافی ہے۔لہذا حکومت فوری طور پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں میں نکلنے پرمجبور ھونگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق