اپرچترال کے لیے الگ 132کےوی کے گریڈ اسٹیشن کی منظوری،ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی کا اپر چترال کے عوام کوخوشخبری

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم این اے چترال مولانہ عبدالاکبرچترالی نے اسلام آباد سے ٹیلی فون پراپرچترال کے عوام کو خوشخبری دی ہے کہ انکے بھرپور کوششوں کے نتیجے میں اپرچترال کے لیے الگ 132کےوی کے گریڈ اسٹیشن کی منظوری کے ساتھ ہی انکی درخواست پر واپڈا حکام نیے گریڈ اسٹیشن کی مقام کا تعین کرنے کے لیے 19جون کو اپرچترال کا دورہ کرنے والے ہیں،الگ گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے بعد گولن گول پاور ہاوس اور نیشنل گریڈ سے اپرچترال کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی شروع ہوگی اورلوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا۔یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں اپرچترال میں شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک حقوق عوام کی طرف سے بھرپور احتجاج کے بعد ایم این اے چترال نے عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ اس سال اپرچترال میں الگ گریڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لاکردم لینگے،اس بنیادی عوامی مطالبے کو حل کرنے پر اپرچترال کے عوام نے ایم این اے مولاناعبدالاکبر چترالی کا شکریہ ادا کیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔