اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال کے سابق منیجر اور ایس ڈبلیو او بونی سید نبی حسین پیرزادہ کے اعزازمیں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ روز اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال کے سابق منیجر اور ایس ڈبلیو او (SWO)بونی سید نبی حسین پیرزادہ کے اعزازمیں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی،ادارے کے منیجر رحمت نواز سروری نے سبکدوش ہونے والے آفیسر کو خراج تحسین پیش کی اور ادارے کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔طویل عرصے ملازمت کے دوران اسٹاف کے ساتھ ان کے حسن سلوک اور ادارے کے لئے آپ کی خلوص نیت سے ادارہ ہذا کی ترقی کی کاوشوں کو سراہا۔ادارے کے دوسرے اسٹاف نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیں،اور اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف آئندہ بھی ادارے اور اسٹاف کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھیں گے اور ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔آخر میں نبی حسین پیرزاد ہ اپنے اعزاز میں اس تقریب کے انعقاد پراسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤوں کے ساتھ ادارے سے رخصت ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔