fbpx

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیرمین رحمت الہی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں بورڈ کے ممبران کی اکثریت نے شرکت کی.اجلاس میں ایجنڈےکے مطابق مختلف امور زیر بحث آۓ اور متعدد فیصلے کئے گئے.اس موقع پر چترال میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز کودرپیش مالی اوردیگر مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئ.اوراس امرکا اظہار کیا گیا . کہ بعض مقامی معاون تنظیمات مالی ودیگرمسائل کی وجہ سے آخری سانسیں لے ر ہے ہیں.اور اس سے وابستہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے .اس لئے اے وی ڈی پی کو بھی ناموافق حالات کا مقابلہ کرنے اور اپنی بقا کیلئے کئی اہم اور سنجیدہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے . اجلاس میں سالانہ جنرل میٹنگ کیلئے متفقہ طور پر 14 جولائی بروز اتوار مقررکی گئی.بورڈ میں خواتین ممبران کی تعداد میں اضافہ کی منظوریدی گئی اوردفتر کی شفٹنگ کے سلسلےمیں چیرمین رحمت الہی اور منیجر جاوید احمد کو اختیار دیا گیا.اجلاس میں اے وی ڈی پی کی طرف سے چھوٹے پیمانےپر قرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں مختلف وادیوں کے بورڈ ممبران پر مشتمل کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا.جس میں قرضوں کی منظوری دینےوالی کمیٹی کے بورڈ ممبران اقساط کی وصولی کے ذمہ دار ہوں گے.اجلاس میں اے وی ڈی پی کی طرف سے دیے گئے اثاثہ جات کا جائزہ لینے کیلئے آنے والی ٹیم کی آمد کے موقع پر بورڈ ممبران کی حاضری کو ضروری قراردیا گیا.اس موقع پر سالانہ پلان 2019 میں شامل یوسی کے مختلف منصوبوں پربھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی.جبکہ ایل ایس اوز کی رجسٹریشن سے متعلق مسائل پربھی بحث کی گئی اور اس توقع کا اظہار کا گیاکہ انشا اللہ جلد یہ مسلہ حل ہو جائے گا اجلاس میں اس بات کو خوش آیند قرار دیا گیاکہ کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو کالاش ٹمپلز کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے جو پروپوزل پیش کیا گیا ہے وہ عملدرآمد کے آخری مراحل میں ہے . اس سلسلے میں چیرمین ڈیڈک چترال ایم پی اے وزیر زادہ کی کوششوں کو سراہا گیا .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق