fbpx
تازہ ترین

ویلج کونسل ناظمین فورم چترال کا ہنگامی اجلاس،اپرچترال کے ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین کوفوری طور پراپرچترال ٹرانسفرکرنےکا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ویلج کونسل ناظمین فورم لوئرچترال کی ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر آل ناظمین فورم لوئر چترال وی سی سیکرٹرئٹ چترال میں منگل کے روزمنعقد ہوا۔ میٹنگ میں چترال کے حالیہ صورت حال پر بحث کی گئی۔ جس میں چترال کو دوڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا گیا۔ جس کے لئے ناظمین نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کر نےکے ساتھ ساتھ اس بات پر کافی تشویش کا اظہار کیا کہ چترال کے دو ڈسٹرکٹ میں تقسیم ہو نے کے با وجو د بھی لوئر چترال میں مقیم اپر چترال کے ڈومیسائل والے ملازمین کو لوئر چترال کے ڈسٹرکٹ کیڈر کے پوسٹوں پر ہی رکھا گیا ہے۔ جو کہ لوئر چترال کے ملازمین اورعوام کے ساتھ ساتھ اپر چترال کےعوام کے ساتھ بھی ذیادتی ہے۔ کیونکہ اپر چترال نیا ضلع بننے کے بعد ابتدائی طور پر بہت انتظامی مشکلات سے دوچار ہے۔ جن کو حل کر نے کیلئے اپر چترال کو تجربہ کارملازمین کی ضرورت ہے۔ لیکن اپر چترال کو موجودہ تجربہ کار ملازمین سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اپرچترال کے ساتھ ساتھ لور چترال کو بھی نقصاں پہنچایا جا رہا ہے۔
آل ناظمین فورم لوئر چترال نے قرارداد کے زریعے صوبائی حکومت سے درخواست کیاکہ وہ فوراً لوئر چترال میں جتنے بھی اپرچترال کے ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین ڈسٹرکٹ کیڈر کے پوسٹوں پر براجمان ہیں ان کو فوری طور پر اپر چترال ٹرانفسر کیا جائے۔ تاکہ لوئرچترال کے ملازمین کو پروموشن کے ساتھ ساتھ ملازمت کے نئےمواقع بھی میسرہو جائیں۔ اور لوئر چترال میں جو بے روزگاری کا بوجھ ہے وہ بھی کم ہو جائے۔ بصورت دیگر ہم عوامی سطح پر احتجاج کریں گے اور اپنے حقوق لے کررہیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ داری صوبائی حکومت اور مقامی ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق