چترال میں ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ایک روزہ سائنس میلہ کا اہتمام

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یک روزہ سائنس میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سکولوں اور کالجوں کے علاوہ عام شہریوں کے بھی سائنس پراجیکٹ کی نمائش ہوئی۔ میلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال، گورنمنٹ گرلز کالج چترال اور آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول اور دوسرے تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے سائنس پراجیکٹ مقابلے میں شامل کئے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے مجموعی طور پر دو لاکھ 40ہزار روپے مختلف کٹیگریوں کی مد میں دے دئیے گئے۔ گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین، ممتاز سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر اور ڈائریکٹوریٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سلمان واحد نے انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ حکومت سائنسی سوچ وفکر طلباء وطالبات کے علاوہ عام شہریوں میں بھی پیدا کرنے میں نہایت مخلص ہے اور عملی قدم اُٹھارہی ہے اور چترال جیسے دورافتادہ اور دوردراز ضلعے میں اس نمائش اور میلے کا انعقاد اس کا ایک بین ثبوت ہے۔ جج کے فرائض مقابلے میں حصہ لینے والے دو کالجوں کے تدریسی اسٹاف نے انجام دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔