دشمن پاکستان کومختلف سازشوں اورافواہوں کے ذریعے ناکام ریاست ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے،محمد عبداللہ حمیدگل

چترال ( محکم الدین ) چیرمین تحریک نوجوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ حمیدگل نے کہا ہے.کہ پاکستان ایک مضبوط اسلامی ملک ہے . لیکن دشمن اسے مختلف سازشوں اور افواہوں کے ذریعے ناکام ریاست ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے .اس لئے پاکستان کےعوام خصوصا نوجوانوں کوان افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں. اس ملک میں اللہ پاک کا دیا سب کچھ موجود ہے.چار مختلف موسم , بہترین زرخیز زمین, معدنیات سے بھرے پہاڑ اور خوبصورت سیاحتی مقامات و قدیم کلچر اورافرادی قوت اس کے وہ خزانےہیں .جنہیں بہتر طور پر استعمال کرکے آج بھی ہم خود کفیل ہو سکتے ہیں .اور ہمیں کسی سے بھی بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی.لیکن شرط یہ ہے کہ اس ملک کو دیانتدار,صاحب بصیرت اور سادہ شعار قیادت میسر ہو.جس سے یہ آج تک محروم ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ چترال کے دوران چترال پر یس کلب کے پروگرام مہراکہ سے خطاب کرتے ہوئےکیا.جس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف چترال رحمت غازی ,رجسٹرار چترال یونیورسٹی ڈاکٹر تاج الدین اعزازی مہمان اور ڈاکٹر حبیب الرحمن نے تلخیص کار کے فرائض انجام دیے . مہراکہ میں چترال کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے انٹلیکچولز نے شرکت کی .صدرپریس کلب ظہیر الدین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا . جبکہ بہاراحمد نے مہمان سپیکر محمد عبداللہ کا تعارف پیش کیا .اور ان کے والد گرامی معروف عسکری شخصیت جنرل حمیدگل مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات اور چترال سے ان کی دلی محبت پر روشنی ڈالی . محمد عبد اللہ گل نے اپنے خطاب میں کہا . کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی دیانتداری اور ملکی ترقی کئلیے ان کے جذبے پر شک نہیں کیا جا سکتا . لیکن اقتدار میں آ نے کے بعد ان لوگوں کو انہوں نے اپنے ساتھ شامل کرلیا جو شریک سفر نہ تھے . اس سے جس انقلابی تبدیلی کی توقع کی جارہی تھی . وہ بری طرح متاثر ہوئی .عمران خان کو اپنے ان ساتھیوں پر ہی انحصار کرنا چاہیے تھا . جنہوں نے اپنے وسائل وقت اور جذبوں کی قربانی دی تھی . انہوں نے کہا . کہ موجودہ لوگ عمران خان کو ناکام کرنے کیلئے کافی ہیں . عبداللہ گل نے کہا . کہ پاکستان ایک عظیم ریاست ہے . جس نے باوجود ایک بازو کے ٹوٹنے کے اس خطے میں اہم کردار ادا کیا . روس کو سولہ ٹکڑوں میں تقسیم کیا .اور گرم پانیوں تک پہنچنے کی ان کی آرزو خاک میں ملادی . اور ٹیکنیکی طور پر یہ جنگ پاکستان کی سرحدوں سے باہر لڑ نے میں کامیاب رہے.جبکہ دوسری بار انکل سام کےارادے خاک میں ملادیے گوکہ یہ جنگ غلط پالیسی کی بنا پر ملک کے اندر داخل ہوئی . اور بڑے پیمانے پر ہمیں جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے. تاہم ملک دشمنوں کو شکست دینے میں کامیاب رہے . یہ اس ملک کی عسکری صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے . جسے پوری دنیا مانتی ہے اور بہت سے ممالک میں پاکستان کی ان جنگی کامیابیوں سے حاصل ہونے والے تجربات کو عسکری سکولوں میں بطور مضمون پڑھایا جاتا ہے .عبد اللہ گل نے کہا .کہ پاکستان ایک نظریاتی اساس کا حامل ملک ہے لیکن افسوس کا مقام ہے . کہ اس کے اسلامی تشخص کو جمہوریت اور سیکولرزم کے لبادے میں متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے . اور یہی اس کے مسائل کی بنیاد ہے . انہوں نے کہا . کہ ہمیں بابائے قوم قائد اعظم کی کفایت شعاری ,اور دیانتداری کے اصولوں پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے . ہمیں چاہیے کہ سادگی کو شعار بنائیں . اور لوگوں کے ساتھ اپنائیت پیدا کرکے محبت کا برتاؤ کریں . عبداللہ گل عدالتوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا. کہ آج عالم یہ ہے .کہ عوام کا اعتماد عدالتوں پر سے اٹھ چکا ہے . کیونکہ عدالتیں عوام کو انصاف فراہم نہیں کر رہیں . جبکہ ہمارے وزیر اعظم ریاست مدینہ کی بات کر رہے ہیں . حال یہ ہے . کہ سود کو فروغ دیا جارہا ہے . اور اللہ کے واضح احکامات کو روزانہ توڑا جا رہا ہے .اور دعوے بھی کئے جا رہے ہیں .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔