fbpx
تازہ ترین

اپرچترال انتظامیہ نےپولیتھین بیگیزاستعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا                                                              

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)۔ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پرتحصیلدارمستوج ربنوازخان کی سربراہی میں انتظامیہ نے پولی تھین بیگز پر پابندی کو یقینی بنانے کی خاطر بونی بازار میں کاروائی کرتے ہوے متعدد دکانوں سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کو قبضے میں لیکر نذرآتش کرکے تمام دکانداروں کوتنبیہہ کردیا کہ وہ آئیندہ خریدوفرخت کے لیے سوتی کپڑے سے بنے شاپنگ بیگزاستعمال کرے،بصورت دیگرانکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقعے پرعبوری صدرتجاریونین صوبیداررحیم خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق