انسداد منشیات کےعالمی دن کے موقع پرڈی پی اوچترال نے26جون کونوجوانوں کے لئے خصوصی کرکٹ میچ کا اہتمام کیا ہے،یاسر شاہ مہمان خصوصی ہونگے

(چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)International day against drug abuse and illicit trafficking 26 June 2019کے موقع پر ڈی۔پی۔اوچترال کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے چترالی یوتھ کے لئے ایک خصوصی کرکٹ میچ کا اہتمام کیا ہے جس میں پاکستان کے مشہور کرکٹر یاسر شاہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گےاس ایونٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یاسر شاہ خود بھی میچ کھلیں گے ڈی۔پی۔اوچترال کی طرف سے تمام فالوویرزاورچترال کے نوجوانوں کو خصوصی دعوت دی گئی ہےاس ایونٹ میں شرکت کرکے منشیات سے نفرت کا ثبوت دیتے ہوئے اس آگاہی مہم میں پولیس کا ساتھ دینے کے لئے کہا گیا ہے۔ میچ کل 10 بجے سکاوٹس کرکٹ گروانڈ چترال میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔