گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت کی طرف سے جامعہ مسجد شیخاناندہ میں ایک روزہ تعلیمی نشست کا انعقاد

چترال(نمائدہ چترال ایکسپریس)جی ایچ ایس بمبوریت کے ہیڈماسٹر محمد اجمل خان کی سربراہی میں گذشتہ جمعہ جامعہ مسجد شیخناندہ میں تعلیمی نسشت منعقد ہوئی۔ جسمیں سکول کے اساتذہ کرام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔۔اس نسشت میں علاقہ عمایدیں،نوجوانون کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ شریک ہوئے۔ نسشت کا آعاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت کلاس ہفتم کے کے طالب علم خضر حیات نے حاصل کی۔نعت شریف پڑھنے کی سعادت جماعت ہفتم کے طالب علم محمد حماد نےحاصل کی۔نسشت کی میزبانی محمد شیر جمیل کر رہے تھے۔ نسشت سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر جی ایچ ایس بمبوریت محمد اجمل خان نے کہا شیخناندہ کے 2500گھرانوں میں سے صرف 27طلبہ کا ادارہ ہذا میں زیر تعلیم ہونا غیر اطمینان بخش ہے۔نسشت میں کمیونیٹی کی طرف سے میجر یوسف نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی تعلیم سے عدم دلچسپی سکول ڈراپ اوٹ کی بڑی وجہ ہے۔سابق یوسی ناظم عبدالمجید نے کہا کہ ہائی سکول کا علاقے سے فاصیلے پہ ہونا سکول ڈراپ اوٹ کی بڑی وجہ ہے۔نسشت کی روداد عبدالعزیر خان نے پیش کی۔ نسشت میں اس بات پہ فیصلہ ہواکہ علاقے کے عمایدین،والدین اورسکول کے اساتذہ دوبارہ مل بیٹھینگے اور پچوں کی تعلیم سے عدم دلچسپی،ان کی تعلیمی کمزوری ،سکول سے غیر حاضر رہنے اورسکول چھوڑنے کی وجوہات کا پتہ لگائیں گےاوراس پرسنجیدگی سے کوئی عمل روبکار لائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔