بونی میں دور جدید کے چیلنجز اور نوجوانوں کا کردار” کے موضوع پرسیمینارکاانعقاد

بونی (نمائندہ چترال ایکسپریس)سرآغاخان نے گوادرکی زمین عمان کی حکومت سے خرید کر پاکستان کو تحفے میں دے دیا اور 1906ء میں مسلم لیگ کی بنیاد بھی سر آغاخان نے رکھی تھی اسی مسلم لیگ نے بعد میں ہندوستانی مسلمانوں کےلئے علیحدہ مملکت حاصل کیا ان خیالات کا اظہار تحریک جوانان پاکستان کے چیرمین اور سابق آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل حمید گل کے فرزند عبداللہ گل نے بونی میں منعقد ہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سیمینار کا موضوع” دور جدید کے چیلنجز اور نوجوانوں کا کردار” تھا جس کا اہتمام شہید احترام الحق ایکڈمی بونی  اور  چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ مملکت حاصل کیا جس کا مقصد ایک ایسے معاشرےکا قیام تھا جہاں اسلام کے آفاقی اصولوں پر عمل درآمد کرکے جدید دور سے مقابلہ کیا جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تاریخی لحاظ سے اہم کردار رہا ہے ہم نے افغانستان کی سرزمین پر سویت یونین کو نہ  صرف پسپا کر دیا بلکہ انہیں  سات ٹکڑوں میں تقسیم کرنے میں ہمارا بڑا ہاتھ تھا اور خصوصا اس مشن میں میرے والد جنرل حمید گل کا کلیدی کردار رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو قومی نظرے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں دو ہی قومین آباد ہے یعنی کہ مسلمان اور غیر مسلم۔ غیر مسلموں نے ہر دور میں مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے اور مسلمانوں نے اپنی جذبہ ایمانی سے غیر مسلموں کو شکست دیتے آئے ہیں ۔ سیمینار کے دیگر مقریرین میں نامور ماہر تعلیم ریٹائر ای ڈی او گلسمبر بیگم،آغاخان ہائی سکول بونی کے پرنسپل آمنہ ناصر،  جماعت اسلامی اپر چترال کے رہنما عنایت اللہ ، ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم ، چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کے پیٹرن اینڈ چیف بہار احمد  اور گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل  صاحب الرحمن شامل تھے ۔ مقریرین نے نوجوانوں کو دور جدید کے چیلنجز کو سمجھنے اور علمی میدان میں مقابلہ کرنے کے لئے سخت محنت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔