یونیورسٹی آف چترال کے بی اے سالانہ امتحانات 12جولائی2019سے شروع ہونگے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال کے بی اے(B.A) سالانہ امتحانات 12جولائی2019سے شروع ہونگے۔کنٹرولر امتحانات کے اعلامیے کے مطابق امتحانی (ڈیٹ شیٹ) یونیورسٹی آف چترال کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔تمام پرائیوٹ امیدواروں کو رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم میں دئیے گئے پتے پر مورخہ25جون 2019کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔9جولائی2019تک رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے ڈپلیکیٹ کاپی حاصل کی جاسکتی ہے۔امیدوار اپنے رول نمبر سلیپ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔