خیبر پختونخواہ میں انکاری والدین کی غفلت سے پانچ معصوم بچے پولیو وائرس سے معذور

پشاور(چترال ایکسپریس) قومی ادارہ صحت نے صوبہ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں پولیو کے 5نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جن میں سے دو کیس ضلع بنوں،دو کیس ضلع تورغر اورایک کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے ان نئے کیسزکے بعد رواں سال کے دوران خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 جبکہ ملک بھر میں 32ہوگئی ہے۔ حکومت خیبر پختونخواپولیو وائرس کو ختم کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے جس کے لیے عوام میں پولیو وائرس کے خطرات اور بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلائی جا رہی ہے مگر بدقستمی سے اب بھی ایسے والدین موجود ہیں جو اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے سے انکاری ہیں جس کا نتیجہ پولیو کیسز کی شکل میں رونما ں ہو رہا ہے۔ حکومت خیبر پختونخواپولیو وائرس کے خلاف جنگ تب تک جاری رہے گئی جب تک اس موذی مرض کا خاتمہ نہیں نہ کر لیا جائے۔یاد رہے کہ کچھ شرپسند عناصر کی منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے ا ن نکاری ولدین نے اپنے ابچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے نہ صرفان کے معصوم بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے بلکہ عمر بھر کے لئے معذور ہوگئے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے نمونوں کے لیبارٹری ٹسٹ کے مطابق خیبر پختو نخو امیں پولیو وائرس سے متا ثر ہونے والے بچوں میں تین بچے جبکہ دو بچیاں شامل ہیں بنوں میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے ایک بچے کی عمر 8ماہ اور دوسرے کی 10ماہ ہے تورغر میں 48ماہ کی بچی اور 24ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شمالی وزیر ستان میں 11ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کے ریکارڈ سے معلوم ہواہے کہ پانچوں بچوں میں سے کسی کوبھی معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں دیئے گئے تھے نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب میں ای او سی کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر)کامران احمد آفریدی نے کہا کہ جب تک ہم تمام بچوں تک پولیوویکسین کی رسائی حاصل نہیں کر لیتے تب تک پولیو کیسز سامنے آتے رہیں گے اس لئے تمام والدین سے بار بار یہ التماس کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ پولیووائرس کاخاتمہ ممکن ہوسکے واضح رہے کہ بنوں، تورغر اور شمالی وزیرستان کے ان بچوں میں پولیو وائرس کے آثار سامنے آئے جس پران کے فضلہ کے نمونے تجزیہ کے لئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں سے موصول ہونے والی تفصیلی رپورٹ میں قومی ادارہ صحت نے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی سال2019 کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد26ہوگئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔