لاسپور کی ترقی کے لئے ایل ایس او کو ساتھ لےکر کام کریں گے۔ اسرار صبور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)لاسپور اپنے قدرتی وسائل،آبی ذخائر اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے نمایاں مقام کے حامل ہے۔شندور اس وادی میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کی سیاحتی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔اور اس حوالے سے مستقبل کے لئے اقتصادی پلاننگ ناگزیر ہے،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چترال کے رہنما اور سماجی کارکن اسرار صبور نے لاسپور ایل ایس او کے اراکین اور منتخب ممبران ویلج کونسلز کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاسپور میں مربوط ترقی کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے حوالے سے جشن شندور کے بعد ہم دوبارہ لاسپور کے دورے پر آرہے ہیں جس میں جشن شندور کو یہاں کے لوگوں کے لئے اقتصادی مواقع میں تبدیل کرنے یہاں زراعت کے شعبے میں کام کرنے اور یہاں کی ٹوریسٹ پوائیٹس اورٹریک کو ڈسکور کرنے کے لئے لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا۔ اس موقع پر لاسپور ایل ایس او کے نمائندگان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ جشن شندور کے بعد علاقے میں پڑے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا جاتا جسے کھا نے کے بعد ہمارے مال مویشی ہلاک ہورہے ہیں لہذا اس سال جشن شندور کے موقع پر صفائی اور جشن کے بعد وہاں پڑنے والے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئےانتظامیہ لاسپور ایل ایس او کو ساتھ لے کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے جس کے ساتھ اسرار صبور نے اصولی طور پر اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔