تریچ میر ڈرائیور یونین چترال کا 5 جولائی سے اپنے مطالبات منظور ہونے تک پیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ

چترال ( مکم الدین ) تریچ میر ڈرائیور یونین چترال نے 5 جولائی 2019 سے اپنے مطالبات منظور ہونے تک پیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے . یونین آفس چترال میں صدر صابر احمد کی زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا .کہ حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہے اور موجودہ حالات میں پرانے کرایوں پر سروس مہیا کرنا ان کی بس سے باہر ہو چکا ہے جبکہ نئے کرایوں کے لئے بار بار مطالبات کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہا ہے انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ الیکشن 2018 کے چھبیس لاکھ روپے اب بھی حکومت کے ذمے واجب الادا ہیں جن کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں حکومت کی طرف سے الیکشن میں ڈرائیور برادری کی حوصلہ افزائی کرکے انعام دینے کی بجائے الٹا ان کو اصل حق سے محروم رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تا حال آدائیگی کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس کی وجہ غریب ڈرائیور اپنی گاڑیوں کی مرمت سے قاصرہیں انہوں نے کہا کہ چترال انتظامیہ کی طرف سے اس ظلم و زیادتی کے خلاف تریچ میر ڈرائیور یونین 5 جولائی سے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔درین اثنا 7جولائی سے چترال کا مشہور ترین پولو فیسٹول دنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام شندور میں شروع ہو رہا ہے جسمیں شرکت کیلئے سیاحوں کو ابھی سے ہی گاڑیوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اگر پیہ جام ہڑتال رہی تو مقامی لوگوں اور سیاحوں کو مزیدمصائب سے دوچار ہونا پڑے گا . اجلاس میں سنیر نائب صدر زاہد خالق ,جنرل سیکرٹری فضل ناصر,سنئیر نائب صدردروش احمد سید اور صدر سب ڈویژن غلام مر سلین بھی موجود تھے .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔