اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا وزیرزادہ نے بمبوریت میں گورنمنٹ ہائی سکول بوائز کو ہائرسیکنڈری سکول اپگریڈ کرنے کا افتتاح کیا

چترال( محکم الدین ) چیرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چترال و اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کالاش ویلی بمبوریت میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کو ہائر سیکنڈری سکول اپگریڈ کرنے کا افتتاح کیا . اس موقع پر صدر تحریک انصاف عبد اللطیف , ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال احسان الحق کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقائی مسلم اور کالاش مردو خواتین عمائدین نے شرکت کی . مذکورہ ہائر سیکنڈری سکول کیلئے 3کروڑ 50 لاکھ روپے منظور ہو چکے ہیں . جس پر بہت جلد زور و شور سے کام آغاز کیا جائے گا .اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے چترال خصوصا کالاش ویلیز کی تعمیرو ترقی کے لئے کئے جانے والے منصوبوں پر روشنی ڈالی . اور کہا . کہ ملکی معاشی استحکام کے بعد مزید منصوبے تعمیر کئے جائیں گے . جن سے علاقے کی پسماندگی دور ہو جائے گی . اور لوگ خوشحال زندگی گزارنے کے قابل ہوں گے . انہوں نے کہا . کہ حکومت نے سیاحت کو ترقی دینے کے سلسلے میں کئی اقدامات کئے ہیں . جس کے بہت مثبت نتائج نکلے ہیں . اور امسال سیاحوں کی بہت بڑی تعداد نے کالاش ویلیز کا رخ کیا ہے . جس سے سیاحت سے وابستہ افراد کے روزگار میں بہت بہتری آئی ہے . جبکہ مزید بہتری کی توقع ہے . انہوں نے کہا . کہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سہولت دینے کئلیے روان سال چترال ایون بمبوریت روڈ کی تعمیر شروع کی جائے گی . چیرمین ڈیڈک نے دوباژ پل اور برون پل کے کام کا بھی جائزہ لیا . اور ان پلوں کو بہتر طریقے سے تعمیر کرنے کی ہدایت کی . وزیر زادہ نےکہا . کہ کالاش وادیو ں میں کالاش اور مسلم کمیونٹی کا بھائی چارہ مثالی ہے . تاہم ہمیں شرپسند عناصر سے غافل نہیں ہونا چاہئے . تاکہ دونوں کمیونٹیز کے ما بین ملک دشمن عناصر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکیں . انہوں نے لوگوں پر زور دیا . کہ وہ کالش اور مسلم برادری کے درمیان افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں . انہوں نے کہا . کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میں نے کالاش ثقافت کو بھر پور اندازمیں اجاگر کیا ہے . اور دونوں کمیونٹیز باہمی اخوت اور بھائی چارے کی بات کرکے ایک آیڈیل ماحول کی عملی تصویر پیش کی ہے . جس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں . انہوں نے اپنے خطاب میں کالا ش ویلی بمبوریت میں پلے گراونڈ کی تعمیر اور آر ایچ سی کے قیام کی یقین دھانی کی . تقریب سے رہنما تحریک انصاف چترال عبداللطیف نے خطاب کرتے ہوئے ملک میں کرپشن کی وجہ سے معاشی مشکلات کا تذکرہ کیا . اور امید دلائی . کہ بہت جلد حالات سدھر جائیں گے . اور ملک میں خوشحالی آئے گی . اس موقع پر عمائدین نے اپنے خطاب میں کالاش قبیلے کو ایم پی اے کی سیٹ دینے پر وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا. اور کہا . کہ وزیر زادہ کالاش قبیلے اور چترال کا ایک قابل بیٹا ہے . اس لئے ہمیں امید ہے کہ یہ چترال کی بھر نمائندگی کرے گا . انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے کالاش قبیلے کو عزت دینے کے بدلے میں آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔