fbpx

واپڈ کے ممبر پاؤر چترال پہنچ چکے ہیں۔منگل کے روز گولین کے مقام پر واپڈ کے پاؤر ہاؤس کے پاؤر چینل کو لاحق نقاصانات کا جائزہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ واپڈ اکے اعلیٰ حکام سے بار بار رابطے کرنے پر واپڈا کے ممبر پاؤر چترال پہنچ چکے ہیں جنہوں نے منگل کے روز گولین کے مقام پر واپڈا کے پاؤر ہاؤس کے پاؤر چینل کو لاحق ہونے والی نقصانات کا جائزہ لے لیا ہے جبکہ بدھ کے روز مزید جائزہ لینے کے بعد پاؤر چینل کے انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاؤر ہاؤس کو پہنچنے والی نقصان کے علاوہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں چترال شہر سمیت مختلف علاقوں کو آب رسانی منقطع ہوکر رہ گئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق