fbpx
تازہ ترین

چیف لیگل ایڈوائزر ٹو مہتر چترال اور معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ کا اپنے عہدے سے استعفی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چیف لیگل ایڈوائزر ٹو مہتر چترال اور معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.اوراپنا استعفی نامہ مہتر چترال کو بھیج دیا.جسے مہتر چترال نے منظور کرلیا.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مستعفی ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ مہتر چترال کے ایک اہلکاران کے قانونی معاملات میں مداخلت کرتے تھے.جس کی وجہ سے مہتر چترال کے جائیدادوں کے بابت پچیدگیاں پیدا ہونے کا اندیشہ تھا.جس سے میرا پیشہ اور شخصیت متاثر ھونے کا خدشہ تھا.اس لئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا.واضح رہے کہ مہتر چترال نے سابقہ سیکریٹری رشیداحمد کو فارع کرکے نشان حیدر کو سیکرٹری اور وقاص احمد کو چیف لیگل ایڈوائزر مقرر کیا تھا.انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک اصول پرست اور پروفشنل وکیل ان کا ضمیرگوارہ نہیں کرتاتھا.کہ ان کے موکل کوغیر پیشہ ورافراد کی وجہ سے نقصان لاحق ہواور وہ خاموش تماشائی کا کردارادا کرتارہے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق