fbpx

اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نےجوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن میں ایم وی اے ٹرانسفارمر کا باقاعدہ افتتاح کیا

چترال (محکم الدین ) اقلیتی رکن اسمبلی خیبرپختونخوا و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے جوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن میں ایم وی اے ٹرانسفارمر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما عبد اللطیف ,رحمت غازی, سرتاج احمدخان،آفتاب ایم طاہر ,منہاج الدین ،مختار علی شاہ ایڈوکیٹ,انجینئر فضل ربی جان اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان وغیرہ موجود تھے ۔چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپر چترال کے لوگوں کو علیحدہ بڑے ٹرانسفارمر کی تنصیب ہونے پرمبارکباد دیتے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ آیندہ انہیں پہلے کی طرح اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہونے لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی اور اپر چترال کے بہن بھائی اب بجلی کی سہولت سے بغیر کسی تکلیف کے استفادہ حاصل کریں گے وزیر زادہ نے کہا کہ موجودہ چترال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے . اس نے اپنے قیام کے مختصر عرصے میں دو ڈسٹرکٹ بنائے . نو آر سی سی پل زیر تعمیر ہیں . 2015 کے سیلاب کے انفراسٹرکچر کی بحالی پر کروڑوں فنڈ خرچ کئے ۔چترال بونی شندور روڈ کیلئے 16ارب 75 کروڑ روہے منظور کئے . کالاش ویلی روڈ , یونیورسٹی کیلئے فنڈ مہیا کئے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کیلئے گلگت شندور روڈ سمیت , بروغل, گرم چشمہ روڈ تعمیر کئے جا رہے ہیں. 600میگاواٹ بجلی کےمنصوبے تعمیر میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے 56 چھوۓے بجلی گھر چترال میں تعمیر کئے جن سے لوگ کم قیمت پر بجلی حاصل کر رہے ہیں اب 81نئےبجلی گھروں کی منظوری ہو چکی ہے . انہوں نے کہا . کہ موجودہ ٹرانسفارمر اپر چترال کی ضرورت تھی . اور ہم نے جس دن عوام سے وعدہ کیا تھا اس کو مشن بناکر کام کیا . اور آج اس کا افتتاح کرکے مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے . اس موقع پر عبداللطیف نے کہا . کہ اس ٹرانسفارمرکی تنصیب صوبائی حکومت کے منڈیٹ میں نہیں تھا ۔لیکن انہوں نے مسلے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار سے بڑھ کر کام کیا جس کے لئے ہم حکومت اور چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ دونوں کے مشکور ہیں ۔انجنئیر فضل ربی جان نے ٹرانسفارمر کے ٹیکنیکی امور پر بات کی اور کہا کہ اس ٹرانسفارمرسے پانچ سےساڑھے پانج میگاواٹ بجلی اپرچترال کومہیا ہوگی اور ان کی مشکلات دور ہوں گی ۔رہنما پی ٹی آئی رحمت غازی نے کہاکہ اپر چترال کا بہت بڑا مسلہ حل ہو گیا ہے اور انشااللہ دیگر مسلے بھی بتدریج حل ہو جائیں گے ۔انہوں نے احمد فراز کا خوبصورت شعر سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق