fbpx

برغوزی کے رہاشیوں نے ضلع ناظم کی خصوصی تعاون سے پینے کا پانی عارضی طورپربحال کیا،ضلع ناظم کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شا ہ کی ذاتی کوششوں سے گاؤں برغوزی میں پینے کے پانی کی قلت کامسئلہ حل ہوگیا۔جوگذشتہ ہفتے گولین گول میں گلیشئرپھٹنے سے چترال ٹاون سمیت کئی علاقوں کے واٹرسپلائی مکمل طورپر تباہ ہو چکے تھے۔مقامی لوگوں نے ضلع ناظم کی خصوصی تعاون سے پینے کا پانی عارضی طورپربحال کیا۔وادی برغوزی میں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاؤں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارتھے ہرذی روح پانی کی بوندکوترستاتھا۔ دریائے چترال کے پانی پینے پرمجبورتھے وہ بھی انتہائی مشکل کے ساتھ بھرکرلے جاتے تھے۔برغوزی کے عمائدین نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی ان مشکل ترین گھڑیوں میں ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کے جرات مندانہ اقدام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پینے کے صاف پانی کی مسئلہ عارضی طورپرحل کرکے یہاں کے مکینوں کادل جیتاہے علاقے کا آبی نظام مکمل طورپرتباہ ہوچکاہے اورتوقف رکھتے ہیں وادی کے آبپاشی کے نظام کوبھی بحال کرنے میں اپناکرداراداکریگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق