fbpx

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے کلاس فور بھرتیاں قرعہ اندازی کے مطابق کیا جائے۔ صدر انصاف یوتھ ونگ اپر چترال محمد ہارون

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصا ف یوتھ ونگ اپر چترال کے صدر محمد ہارون نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیاں عدالتی حکم نامے کے تحت قرعہ اندازی کے مطابق کیا جائےعدالتی حکم نامہ کے خلاف ورزی کی صورت میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں کلاس فور کی خالی آسامیوں کے لئے جمعرات18جولائی انٹرویو رکھا گیا تھا مگر انہیں منسوخ کیا گیا ۔اگرحالیہ کلاس فور بھرتیاں سمیت کسی بھی سرکاری ادارے میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں میں جانب داری،رشوت ستانی یا سیاسی مداخلت کی گئی تو نہ صرف اس کے خلاف ہم تحریک چلائیں گے بلکہ عدلیہ کا دورازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عدالت نے کلاس فورملازمین کی بھرتیوں کے لئے قرعہ اندازی کا حکم دیاہے۔ اب ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھرتیوں کے لئے تمام درخواست گزاروں کو چترال بلا کر سب کے سامنے قرغہ اندازی کیا جائے اور اس میں ملازمت جس کو ملے ان کے حوالے کیا جائے۔ اگر ایسا کرنے کے بجائے سیاسی مداخلت کی گئی تو اس کےخطرناک نتائج برآمد ہونگےاُنہوں نے کہاکہ لینڈ ڈونر کے علاوہ سارے کلاس فورملازمتین قرعہ اندازی پر دی جائے۔ محمد ہارون نے کہا کہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا موقف یہ ہے کہ کسی بھی بھرتی کے مرحلے میں سیاسی مداخلت کو ہر ممکن طریقے سے روکا جائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ان میں اور دوسری جماعتوں میں فرق لازمی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق