ایس ار ایس پی کے بنائے ہوئے دُومہ دُومی بجلی گھر فنکشنل کرنے کے بارے اے۔ڈی۔سی آفس اپر چترال میں اہم اجلاس

اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعرات18جولائی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں ایس۔ار۔ایس۔پی کے بنائے ہوئے بجلی گھر دُومہ دُومی کو فنکشنل کرنے کے بارے ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس۔ار۔ ایس۔ پی چترال کے ڈی۔پی۔ایم طارق احمد، ار۔ای پیڈو عبدالوکیل خان اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ دُومہ دُومی 500 کے۔وی پاور ہاوس دو سال پہلے مکمل ہوا ہے تا ہم نامعلوم وجوہات کی بناء پراب تک بجلی گھر چالو نہیں کیا جا سکا۔ اس سلسلے میں علاقے کے لوگوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔10 کروڑ70 لاکھ روپے کے لاگت سے تعمیر شدہ بجلی گھر سے عوام ابھی تک مستفید ہونے سے قاصر ہے۔ ادارے کے مطابق تعمیر شدہ بجلی گھر کے لیے ٹرانسمشن لائن، ٹرانسفرمر وغیرہ کے مد میں فنڈ دستیاب نہیں اس سلسلے میں روابط آخری مر حلے میں ہیں۔ تا ہم عوام اس بات پر تسلی ہونے پر تیار نہیں۔ اس سلسلے میں کئی میٹنگ پہلے بھی ہو چکے ہیں لیکن نتیجہ ابھی تک صفر ہے۔ تا ہم اس میٹنگ میں شرکاء اس بات پر بضد رہے کہ موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر ہر صورت بجلی گھر کو چالو کیا جائے۔ اس بارے میں مختلف تجاویز زیر غور رہی۔ نتیجتاًحتمی لایحہ عمل طے کرنے کے لیے ایک اور میٹنگ پیر 22 جولائی کو اے۔ڈی۔سی آفس اپر چترال میں رکھی گئی ہے قوی امکان ہے کہ اس میٹنگ میں حتمی فیصلہ سامنے اآئیگا جو دُومہ دُومی بجلی گھر کو فنکشنل بنانے کے صورت میں ہوگا۔ اجلاس میں اے۔ڈی۔سی۔اپر چترال محمد عرفان الدین، ڈی۔پی۔ایم ایس۔ار۔ایس۔پی چترال طارق احمد، ار۔ای پیڈو عبدالوکیل خان کے علاوہ ایس۔ایس۔او۔ ایس۔ار۔ایس۔پی عنایت اللہ، بونی کے معززین تحصیل کونسلر سردار حکیم،لال رحمت سلام،لال شیر وزیر،،فضل الرحمٰن سابق چیر مین،ایس۔ایم ریٹائرڈ قربان علی، شاہ نظار لال،ارشاد احمد،ایس۔ایچ۔او تھانہ بونی ظہور الدین وغیرہ بھی شریک تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔