دروش سے کریم آباد جاتے ہوئے ٹیوٹا جیپ حادثے کا شکار،دو افراد جان بحق

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روزدروش سے کریم آباد جانے والی ٹیوٹاجیپ شاہ، مدشیل راو گول کے مقام پرگہری کھائی میں جاگری۔جس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت دوافرادجان بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا جیب دروش سے کریم آباد سوختنی لکڑی لے جارہی تھی کہ شاہ مدشیل راو گول کے مقام میں گاڑی ڈرئیورسے بے قابوہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیوراستاداعتبارخان سکنہ آڑیان دروش موقع پر جان بحق جبکہ عبدالولی خان سکنہ اوسیک دروش شدید زخمی  ہوگئے۔جسے چترال ہسپتال لے جایا جارہا تھاکہ راستے میں جان بحق ہوگئے۔ جان بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ بروز جعمہ 6:15بعد از نمازعصرکرنل مراد اسٹیڈیم دروش میں ادا کی جائیگی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔