شندور پولوکے فاتح چترال اے ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ بونی پہنچنے پرشانداراستقبال 

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) شندور پولوکپ کے فاتح چترال اے ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ مستوج سے بونی پہنچنے پرعوام نے مختلف مقامات پرشانداراستقبال کیا،اس موقعے پراپرچترال کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھلاڑیوں کےاعزاز میں ڈی سی آفس بونی میں ایک پررونق تقریب کا اہتمام بھی کیاگیا،کھلاڑیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوے ڈی سی اپرچترال شاہ سعود نے پولو کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلانے کاعہد کیا،اس موقعے پرٹیم کیپٹن شہزادہ سکندرالملک اور ساتھیوں نے ڈھول کی تھاپ پرروایتی رقص کرکے شائقین سے داد وصول کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔