ہسپتال بونی میں ڈاکٹروں کی کمی حکومت کی ناکامی ،ڈاکٹر اورعاملہ کی ہسپتال میں عدم موجودگی ایم ایس کی نااہلی ہے مولانا شیرکریم شاہ امیر جے یو آئی اپرچترال

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)امیر جے یو آئی اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ضلع اپر چترال کی واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں 16کےبجائے 5ڈاکٹروں کی تعیناتی موجودہ حکومت کا اپر چترال کے عوام کے ساتھ انتقامی سلوک ہے علاجِ کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق ہے جو کہ موجودہ حکومت نے چترالی عوام سے چھین کر رکھی ہے اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔اور ساتھ ساتھ ایک ایسے شخص کو وہاں ایم ایس تعینات کیا گیا ہے جو کہ اس پوسٹ کا قابلِ بھی نہیں اور ہسپتال سے ہمیشہ غائب رہتا ہے رابطہ کرنےپر وہ یہ بہانہ بنا کر کہتا‌ کہ میری پوسٹنگ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں ہے حالانکہ وہاں ایڈیشنل پوسٹ پر ہے اور کوئی بھی ذمہ دار شخص ہسپتال میں موجود نہ ہونے کی بناء پر۔ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز پھر بھی 8بجے سے 2بجے تک انتظامی امور کی فقدان اورآلات کی قلت اور بیماروں کی کثرت ورش کیوجہ سے سخت پریشانی میں اپنی ڈیوٹی أحسن طریقےسے سرانجام دے رہے ہیں۔شام 8بجے سے لیکر صبح 8 بجے تک ہسپتال میں کسی بھی ڈاکٹراور عاملہ کی عدم موجودگی عوام کے ساتھ انتہائی ظلم اور ناانصافی ہے
اُنہوں نے ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر ڈاکٹروں کی کمی کو فوراً پورا کرکے کسی عوام کے درد دل رکھنے والے شخص کو ایم ایس تعینات کیا جائے جو کہ ہسپتال میں مستقل بنیاد پر ڈیوٹی سرانجام دے۔تاکہ ہسپتال کا نظام مزید تباہی سے بچ سکے اگرایسا نہ ہوا تو عوام حکومت اور ذمہ داروں کے خلاف سڑکوں میں نکلنے پر مجبورہونگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔