مفاد عامہ کے سلسلے میں اےڈی سی اپرچترال کی زیرصدارت اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمدعرفان الدین کی زیر صدارت عوام کودرپیش مختلف مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے سلسلے میں خصوصی اجلاس اےڈی سی آفس میں منعقد ہوا،اے ڈی سی محمد عرفان الدین نے سی اینڈ ڈبلیو حکام کوہدایت کی کہ بونی شہر کے اندر موجود سڑکوں پرٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے روڈ انسپکٹرزاور روڈ قولیوں کے زریعے بونی پل ٹو گیسٹ ہاوس اور بونی چوک ٹو کروئی جنالی روڈ کو ہموار بنانے کی خاطر درختوں اور دوسری رکاوٹوں کو ہٹانے کے ساتھ کھڈوں اورنالیوں کی فیلنگ کی جائے،میڈیسن اور ڈرگ ڈیلروں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی نے حکم دیا کہ 24گھنٹےعوام کو سروس فراہم کرنے کی غرض سے روزانہ کی بنیاد پر رات کے وقت ایک میڈیسن سٹور کھلا رہے گا تا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو تکلیف کا سامنا نہ ہو،اس موقعے پر مرغی فروشوں کو تنبہہ کی گئی کہ وہ ماحول کو صاف رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قسم کی گندگی پھیلانے سے باز رہے،بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں15 ہزار روپے جرمانہ اور 20دن قید شامل ہے،اس موقعے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اور تحصیلدار مستوج ربنوازخاں بھی موجود تھے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔