اہلیان برغوزی کا وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے امداد اور پائپ لائن کی بحالی کے لئے اپیل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جنرل کونسلراحمدخان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ حالیہ گولین گول سیلاب سے علاقہ برغوزی کے آبنوشی اور آبپاشی کی پائپ لائن سیلاب برد ہونے کی وجہ سے زراعت کاپانی ناپید ہے جس سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر آبپاشی کا نظام بحال نہ ہو ا تو ان کی رہی سہی معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی کیونکہ سوفیصد گھرانوں کا دارومدار زراعت پر ہے اور فصلوں، سبزیوں اور میوہ جات کے درختوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے انہیں ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اہلیان برغوزی وزیراعظم پاکستان عمران خان،آرمی چیف اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان امداداورپائپ لائن کی بحالی کے لئے اپیل کرتے ہیں۔کہ وادی برغوزی کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کرداراداکریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔