بمبوریت پولیس کی کامیاب کاروائی22 لیٹردیسی شراب برآمدکرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز بمبوریت پولیس نے معمول گشت کے دوران22لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او قربان پناہ نے گذشتہ روزموبائل گشت کے دوران ملزم مسمی توصیف مجتبیٰ سکنہ چرون اپر چترال کے گاڑی سوزکی سیرا کے خفیہ خانوں سے22لیٹردیسی شراب برآمد کرکے اُنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ بجرم3/4,P.H.Oدرج کیا۔عوامی اور سماجی حلقوں نے بمبوریت پولیس کی ان دنوں منشایات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے اُنہیں خراج پیش کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔