تور کہو سیلاب نے تباہی مچادی،کھڑی فصلیں اور مقعدد گھر شدید متاثر

 تور کہو (جہانزیب الرحمن) تو رکہو میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے متعدد گھروں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ رات طوفانی بارشوں کے بعدتورکہو ورکوپ (زندرولی) کے علاقے میں سیلابی ریلوں نے کھڑی فصلوں کو تباہ اور 7گھروں کو نقصان پہنچایااس کے علا وہ رائین کھول پخت کے مقام پر بھی سیلا ب کی وجہ سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی۔ تورکہو روڈ بھی تا حال ورکوپ گولا موڑی کے مقام پر سیلا ب کی وجہ سے بند ہے تاہم روڈ کی بحا لی کا کام جاری ہے۔ درین اثنا اے سی اپر چترال نے علا قے کا دورہ کرکے نقصانات کا جا ئزہ لیا اور ہر ممکن مد د کرنے کی یقین دہا نی کرادی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔