چترال کے مختلف مقامات میں سیلاب سے مکانات,روڈز,پل,دکانیں اورباغات تباہ ہوگئے

چترال ( محکم الدین ) چترال کے مختلف مقامات میں سیلاب سے مکانات, روڈز,پل ,دکانیں اورباغات تباہ ہوگئے ہیں اور کئ کلومیٹر روڈز سیلاب برد ہونے کی وجہ سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں . سیلاب سے سب سے بڑا نقصان تریچ میں ہوا جہاں سیلاب مقامی بجلی گھر کے دو پول بہا لے گیا اس وقت لائن پر بجلی موجود تھی.لائن زار قوت اور تاج محمد کی دکانوں پر گرا جس سےشاٹ سرکٹ کی وجہ آگ بھڑک اٹھی . اور دکانوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیامقامی نوجوان جلیل احمد بجلی گھر کی لائن آف کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جھلس گیا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا کر پشاور روانہ کر دیا گیا ہےان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مقامی سوشل ورکر فخرعالم کے مطابق تین گودام اور دو دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں اورمجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے سیلاب نے شیشی کوہ ,تورکہو,پرکوسپ میں بھی تباہی مچائی ہےپرکوسپ میں رابطے کا واحد پیدل پل دریا برد ہو چکا ہے کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور لوگ مین روڈ سے رابطہ کٹ جانے کی وجہ سے محصور ہو کر رہ گئے ہیں.ورکوپ میں سڑک سیلاب برد ہونے سے کھوت ,ریچ و دیگرعلاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہےجبکہ ریچ تورکہو میں بھی سیلاب نے نقصان کیا ہے. اسی طرح شیشی کوہ میں سیلاب سے تقریباً بیس کلومیٹر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور لوگ انتہائی مصائب سے دوچار ہیں مقامی متاثرین نے کہا ہے کہ ابھی تک ان سے حکومتی سطح پر کوئیامداد نہیں پہنچی ہے جبکہ وہ مشکلات کا شکار ہیں .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔