تحریک حقوق اپر چترال کا لینڈ سٹلمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس، علاقے میں ازسر نو سروے کرنے کا مطالبہ

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)پیر29جولائی کو تحریک حقوق عوام اپر چترال کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا جاوید حسین امیرجماعت اسلامی اپر چترال بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس ایک نکاتی ایجنڈے پر منعقد ہوا جوکہ لینڈ سٹلمنٹ کے ریکارڈ میں بدنظمی کے خلاف تھا۔اجلاس میں درج ذیل قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی۔جسمیں لینڈ سٹلمنٹ کے جملہ امور کے ضمن میں مکمل عدم اعتماد کا اظہارکیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ سٹلمنٹ کے لوگوں کو استعمال اراضی کے مواقع پر کی گئی قوانین وضوابط کو مکمل طورپر نظر انداز کرکے اپنی مرضی اور من مانی اورسنی سنائی باتوں پر انحصار کرکے ریکارڈ مرتب کیے ہیں جو کہ باقاعدہ سند بننے کے بعد گھر گھر اور گاؤں میں فسادات کا سبب بنے گی۔اور ریکارڈ مرتب کرتے وقت اصل زمین مالکان کو موقع پر طلب کیے بے غیرریکارڈ مرتب کیے گئے جن میں زرعی زمین،شمیلات،چراگاہ،نہر،حد بندی اور دیگر حقوق کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ علاقہ کے عوام نے بندوبست ارضی کے جملہ کاروائی کو مستردکرتے ہوئے علاقے میں ازسر نو سروے کرکے ریکارڈ درست کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لینڈ سٹلمنٹ کے ریکارڈ کو درست کرنے پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا تو دوسری صورت میں اپر چترال میں امن وامان کا جو صورت حال پیدا ہوگی اس کی زمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔اجلاس سے امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین،سردار حکیم،پرویز لال،رحمت سلام لال،نادر جنگ،محمد عارف اللہ ودیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔