تازہ ترین

صدروی سی سی پرسان کا اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید۔ وی سی سی کی کارکردگی سے عوام اور ممبران مطمین ہیں۔محمد مظفر خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ویلج کنزرویشن کمیٹی پرسان کے صدر محمد مظفر خان،جنرل سیکرٹری ادینہ خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران میر حیات خان،سکندر خان اور شیر نادر وغیرہ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ چند افراد کی جانب سے ان کے خلاف من گھڑت،جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کی ہے انہوں نے کہا کہ وی سی سی پرسان ایک فعال اور ترقی پسند عوامی تنظیم ہے۔جو اپنے علاقے میں جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ علاقے میں ترقیاتی سکیمز کا جال بچھایا ہوا ہے۔جن میں کروڑوں روپے کی لاگت سے علاقے کیلئے پانی کا پائپ لائین،طلبات کیلئے زنانہ ہائی سکول کی بلڈنگ 500 کلو واٹ کا بجلی گھر کے علاوہ درجنوں سکیمز موقع پر موجود ہیں۔ وی سی سی کی کارکردگی سے عوام اور ممبران مطمین ہیں۔پروپیگنڈا کرنے والے افراد ادینہ شاہ وغیرہ اس وی سی سی کے ممبران بھی نہیں ہیں اور نہ ہی ایگزیکٹیو باڈی میں شامل ہیں۔وی سی سی کے خلاف مختلف عدالتوں میں جاکر ناکام ہوچکے ہیں۔جن کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے نام نہاد افراد کے خلاف ہتک عزت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ آپڈیٹ

زر الذهاب إلى الأعلى
إغلاق