محکمہ صحت خیبرپختونخوکاصحت کےشعبہ میں بزنس کرنے والےافسران اورملازمین سے متعلق ریکارڈ فوری طور پرطلب

پشاور(چترال ایکسپریس )محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے حکام نے صحت کے شعبہ میں بزنس کرنے والے افسران اورملازمین سے متعلق ریکارڈ فوری طور پر طلب کرلیاہے،اس حوالے سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کوجاری مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ صحت کے ایسے افسران سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں جن کی کمپنیاں یا فرمز فیملی ممبرز یا رشتہ داروں کے نام پر رجسٹرڈ ہیں اور وہ بزنس کررہے ہوں، مراسلے میں ایسے افسران کے نام اوردیگر تفصیلات بھیجنےکی ہدایت کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق متعلقہ معلومات محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے احکامات کی روشنی میں سات روز کےاندراندرفراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ہسپتالوں کے ایم ایس، پروجیکٹ ڈائریکٹرزاوردیگر متعلقہ افسران کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔