بمبوریت پولیس کی منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں تیز،دیسی شراب،چرس اور پستول برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)بمبوریت پولیس کی منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کاروائی تیز، گشت کے دوران دیسی شراب،چرس اور پستول برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او قربان پناہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت کے دوران گذشتہ رات ملزمان شہزاد علی،شاہد علی اور علی اصغر اپر چترال سے15لیٹردیسی شراب،108گرم چرس اور ایک عدد دیسی ساخت کی پستول بمعہ دس عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ بجرم 3/4,پی ایچ او،بی سی این ایس اے/15اے اے درج کرکے مجرمان کو پابند سلاسل کردیا۔عوامی،سماجی،اورسیاسی حلقوں نے بمبوریت پولیس کی طرف سے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف گیرا تنگ کرنے پر اُن کی تعریف کی ہے اور آئیندہ بھی اسی طرح کی کاروائیاں جاری رکھنے کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔