fbpx

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ویلج کونسل بلچ میں اگاہی اورصفائی مہم

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس )کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ویلج کونسل بلچ میں اگاہی پروگرام اورصفائی مہم کی گئی ۔ جس میں  ،سکول کے اساتذہ و طلباء،وی سی ناظم ،نائب ناظم ،سول سوسائٹی کے افراد اور ٹی ایم اے کے اسٹاف نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر ویلج ناظم نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنا انسانی صحت کے لئےانتہائی ضروری ہے ۔ اگر صفائی کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔ تو معاشرہ مختلف امراض کے حملوں سے نہیں بچ سکتا۔۔اس لئے اپنے ماحول کو صاف رکھنا نہ صرف ہماری مذہبی ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔ انہوں نے صفائی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق