اقلیتی ایم پی اے وازیر زادہ کی کوششوں سے سیلاب سے متاثرہ گولین و ملحقہ دیگرعلاقوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 32کروڑ 90لاکھ روپے کی سمری منظور

چترال ( محکم الدین ) ایم پی اے چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کی کوششوں سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ گولین و ملحقہ دیگر علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 329ملین ( 32کروڑ 90لاکھ روپے کی ) سمری منظور ہوچکی ہے اور دو تین دنوں کے اندر مذکورہ فنڈ ڈپٹی کمشنر چترال کو بھیج دی جائے گی ۔ پشاور سے ٹیلیفون پر وزیر زادہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اس بحالی فنڈ سے لنک روڈ ، پاءپ لائین ایریگیشن پاءپ لائین موری پائین وبرغوزی ،چترال ٹاون واٹر سپلائی سکیم ،نالے کی چینلائزیشن اورحفاظتی بند شامل ہیں ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ موری پائین پاءپ لائن کی بحالی کے دوران تین قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں کے اس صدمے میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا  کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے لیکن ان کی خدمت میں اس لئے حاضر نہ ہو سکا کہ بحالی فنڈ کی منظوری کیلئے وزیراعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کے ساتھ میٹنگ و متعلقہ سرگرمیوں میں مصروف رہا ۔ تاہم اس غم کو ہم نہیں بھول سکتے چیرمین ڈیڈک نے کہا کہ فنڈ کی منظوری میں تاخیر کی وجہ چترال میں ہمارے متعلقہ اداروں کی طرف سے پروپوزل کی تیاری میں کمزوری تھی ۔ چترال میں اگر پروپوزل کی تیاری میں تاخیر نہ ہوتی ۔تو شاید ہم بروقت بحالی کا کام شروع کرنے کے قابل ہوتے تاہم اب پروپوزل منظور ہو چکا ہے اور بحالی کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔وزیر زادہ نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان ،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور کمشنر ملاکنڈ دویژن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گولین مسئلے کو ترجیح دی ۔ اور پروپوزل بہت مختصر وقت کے دوران منظور کیا۔انہوں نے بھر پور تعاون پر اُن کی تعریف کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔