ضلع چترال میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک چترال کی جامعہ حکمت عملی،مال مویشی منڈیوں میں خصوصی سپرے مہم اور آگاہی واک کاانعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) کانگو وائرس سے ممکنہ خطرناک کے ا ثرات سے بچنے کیلئے اختیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک چترال ڈاکٹر گل زمین خان کے زیر نگرانی صوبائی حکومت کی ہدایت،چترال انتظامیہ اور سنو لیپرڈ فاونڈیشن کی تعاون سے ضلع چترال میں کانگو وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کیلئے باضابطہ طورپر خصوصی سپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے مال مویشی منڈیوں میں جانوروں پرسپرے کرانے کے ساتھ ساتھ علاقے کے تمام وٹرنری مراکز پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر گل زمین خان نے اس موقع پر کہا کہ عید قربان تک خصوصی سپرے مہم جاری رکھی جائے گی اور وٹرنری مراکز اور تشکیل کردہ ٹیموں کے عملہ کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لائیو سٹاک کے تحفظ پر خصوصی توجہ دیکر انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے۔جسے لائیوسٹاک کا شعبہ مزید فعال اور مستحکم ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگووائرس مال مویشیوں کے اوپر پلنے والے ایک خاص چیچڑ کے کاٹنے یا چھونے سے پھیلتا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر سے اس مہلک اور خطرناک وائرس سے بچا جاسکتاہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس خصوصی سپرے مہم کے دوران محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ اور ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بڑھ چھڑ کر حصہ لیں۔اس موقع پر اے اے سی چترال شاہ عدنان، سنولیپرڈ کے ریجنل پروگرام منیجر شفیق اللہ خان،لائیو سٹاک ڈاکٹرز اور اسٹاف موجودتھے۔درین اثناء کانگووائرس سے آگاہی کے بارے میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔