چترال میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے ایم پی اے وزیرزادہ کا ایڈوئزر ٹو چیف منسٹر واٹر اینڈ پاور سے ملاقات

چترال ( محکم الدین ) چترال میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کئلیے ایم پی اے چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کالاش نے ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر واٹر اینڈ پاور حمایت اللہ سےملاقات کی ہے اس موقع پر متعلقہ سیکرٹریز اور پیڈو کے حکام بھی موجود تھے .ملاقات میں چترال میں بجلی کی موجودہ صورت حال اور مستقبل میں چترال میں بجلی کی متوقع پیداوار کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی . اور بتایا گیا کہ صوبائی حکومت ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کئے گئے ہیں . اور عملی کام کا آغاز جاری ماہ کے اندر کیا جائے گا . اور بجلی کی کمی دور کرنےکے ساتھ بحالی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے .جبکہ تریچ اور گرم چشمہ میں منی ہائیڈل پاور سٹیشن بنائےجائیں گے  ملاقات میں 69میگاواٹ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ میں کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مقامی لوگوں کیلئےآسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ایم پی اےنے اس موقع پر گولین ہائیڈل پاور سٹیشن اور زیر تعمیر بجلی گھروں کی پیداوار کی رائیلٹی کے سلسلے میں بات کی  اور گولین ہائیڈل میں غیر مقامی کلاس فور کی بھرتیوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا . جس پر فیصلہ کیا گیا . کہ آیندہ نان ٹیکنکل اسامیوں پر مقامی لوگوں کو ہی بھرتی کیا جائے گا ملاقات میں اپر چترال گرڈ سٹیشن اور بجلی کی ترسیل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر نے موقع پر متعلقہ حکام کوہدایات دیں اور یقین دلایا کہ یہ مسائل جلد حل کئے جائیں گے .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔