ڈی پی او چترال وسیم ریاض کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائن کا دورہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈی۔پی۔اوچترال وسیم ریاض(پی ایس پی) نے چارچ سنھبالنے کے بعد پولیس لائن چترال کا دورہ کیا۔ یاد گار شہداء پر پھول چڑ ھائےاور دعاء کی ۔ اُنہوں نے پولیس لائن میں موجود مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ان کے کارکردگی کا الگ الگ جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ۔اس کےعلاوہ اُنہوں نے بیرکوں کا معائنہ کیا، جوانوں سے ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔