اپر چترال ریشن کے قریب گاڑی کوحادثہ ایک شخص جان بحق متعدد زخمی

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے موڑکھو جاتے ہوئے ہائیس گاڑی نمبرLZB 7200 ڈرایؤر سیف الرحمٰن سے بے قابو ہر ہو کر ریشن کے قریب،، کوڑوم شوغور،، کے مقام پر حادثے کا شکار ہو ا۔ جس کے نتیجے میں موڑکھو سہت سے تعلق رکھنے والا ایک مسافر ٰ نور حسن جان ,جان بحق اورمتعدد مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں عصمت اللہ ولد شیر نیاب , سیف الرحمن , میر اعظم , نماز عید خان ,محمد عاطف ولد محمد شفیع , تیمور علی ولد امیر علی , تنویر حکیم ولد شیر حکیم , عبدالباسط , مدثر , عثمان علی اور حلیمہ بی بی شامل ہیں . زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی اور بی۔ایم۔سی بونی منتقل کیے گئے۔ جن میں سے بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دئیے گئے اور تین شدید زخمی، نمازعید خان، شیر نیاب اور ڈرائیور سیف الرحمٰن کو ریسکیو1122کے ایمبولنس کے ذریعے چترال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر چترال بھیجدئے گئے۔ریسکیو1122کی سہولت اپر چترال میں نہ ہونے کی وجہ سے ایسے موقعوں پر اس کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ حادثہ کی خبر سنتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور بی ایم سی میں زخمیوں کی عیادت کی۔اور بہتر سہولت پہنچانے کی ہدایت کی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عرصے سے ڈاکٹروں کی کمی ہے بار بار مطالبے کے باوجود اس اہم مسلے پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ایسے موقعوں پر ہسپتال میں انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اتنے وسیع آبادی کے لیے صرف تین ڈاکٹر علاقے میں موجود ہیں۔ رات کوا یمرجنسی پر کوئی ڈاکٹر نہیں ہوتا۔ ایڈیشنل دپٹی کمشنر محمد عرفان کے مطابق آج سے رات کے وقت ایک ڈاکٹر باقاعدہ ڈیوٹی پر موجود ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔